؞   پھول پور: خاتون کانسٹبل نے پھانسی لگاکر جان دی
۸ فروری/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
پھول پور(حوصلہ نیوز): پھول پور کوتوالی میں تعینات ایک خاتون کانسٹبل کی لاش ان کے گھر میں لٹکتی ہوئی ملی۔ وہ پھول پور بازار میں کرایہ کے گھر میں اکیلے رہتی تھیں۔
اطلاع کے مطابق 24سالہ کانسٹبل پوجا سنگھ سال 2019 سے پھول پور کوتوالی میں تعینات تھیں۔ وہ چندولی ضلع کی رہنے والی تھیں۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ جمعہ کی رات انہوں نے خودکشی کی ہے۔
سنیچر کو صبح جب دودھ والے نے دروازہ کھٹکٹایا تو کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ بلڈنگ کے دوسرے لوگوں نےبھی دستک دی لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا اس کے بعد لوگوں نے پولیس کو خبر کی۔ ادھر کوتوالی میں بھی افسران کو ان کے وقت پر نہ پہنچنے پر تشویش ہوئی اور جب دوپہر بعد اعلیٰ افسران وہاں پہنچے اور دروازہ توڑا توان کی لاش رسی سے لٹکتی ہوئی ملی۔ کان میں ائیر فون بھی لگا تھا لیکن موبائل نیچے گرا ہواتھا۔
پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

27 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.